اوپن یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کے اشتراک سے اپنی مرکزی لائبریری میں ’’یو این کارنر‘‘ بنادیا
فیکلٹی ممبرز اور سکالرز کو تحقیق کے کام میںسپورٹ ملے گی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی
منگل 19 ستمبر 2017 15:40
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ میں یہ کارنر نہایت معاون ثابت ہوگا ،ْ فیکلٹی ممبرز اور سکالرز کو تحقیق کے کام میں اس کارنر سے سپورٹ ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ریسرچ کلچر کا فروغ میری پہلی ترجیح رہی ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے ہم نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کو تمام موضوعات پر کتابوں ،ْ کمپیوٹرز ،ْ انٹرنیٹ اور آٹومیشن کی سہولتوںکی فراہمی سے فعال بناکر ان کے اوقات کار میں اضافہ کیا تھا۔دوسرے مرحلے میں فیکلٹی ممبرز اور سکالرز کو تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے مراعاتی پیکیجز متعارف کئے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں گذشتہ تین سال کے عرصے میں 14۔ریسرچ جرنلز شائع ہوئے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کی لائبریری میں یو این کارنر کی تشکیل پر ایچ ای سی ،ْسوئس ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور اقوام متحدہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیںوائس چانسلر نے یونیورسٹی کی پروفائل ،ْ نظام تعلیم ،ْ یونیورسٹی کو علم و تحقیق اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے حوالے سے شروع کی گئی مختلف سیریز اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے گذشتہ تین سال کے دوران کئے گئے اقدامات پر تفصیل سے بات کی۔تقریب کے شرکاء نے یونیورسٹی کے تعلیم و تربیت اور تحقیق کلچر کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور سٹوڈنٹ سپورٹ نظام کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ڈائریکٹر یو این آئی سی ،ْ وٹاریو کماروٹانے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی میں یو این کارنر کو اقوام متتحدہ کے تازہ ترین پبلیکیشنز سے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔انہوں نے تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل کے مزیدمنصوبوں میںدلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی ،ْ فرمان الله انجم ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ،ْ سوئس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی سربراہ ،ْ سٹیفانی بڑئی اور اوپن یونیورسٹی کے ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسزڈپارٹمنٹ کی چئیرپرسن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ انجم نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں یو این کارنر تحقیق کے میدان میں نہایت کارآمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے اس اقدام پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.