تھائی لینڈ کی تین روزہ سنگل کنٹری ایگزیبیشن 22ستمبر سے شروع ہو گی
صدر کراچی چیمبرآف کامرس شمیم فرپو اور قونصل جنرل تھائی لینڈافتتاح کریں گے
منگل 19 ستمبر 2017 17:45
(جاری ہے)
نمائش 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کے اعزازی ٹریڈ ایڈوائزر عارف سلیمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ نمائش میں فوڈز اینڈ بیوریجز، گارمنٹس، میڈیسن، کاسمیٹک اینڈ فیشن ایکسیسریز، گفٹ اینڈ ڈیکوریشن، ہیلتھ اینڈ بیوٹی، ہاؤس ہولڈ اینڈ کچن وئیر، لیدر اینڈ فٹ وئیر پروڈکٹس سمیت آٹھ مختلف کیٹیگریز میں 45 سے زائد کمپنیاں اپنی پروڈکٹس اور ٹیکنالوجی کی نمائش کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ تین روزہ نمائش سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں مزید اضافہ اور تعلقات زیادہ مستحکم ہوں گے۔ عارف سلیمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہ تجارتی حجم ایک بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے تھائی لینڈ کو زیادہ تر دھاگہ، فائبرز، کیمیکل ، تیار آئل، گوشت وغیرہ ایکسپورٹ ہوتا ہے جبکہ تھائی لینڈ سے پاکستان میں زیادہ تر گھریلو اشیاء، کھانے پینے کی چیزیں، مشروبات، ادویات، کاسمیٹکس، ہربل پروڈکٹس، موٹرسائیکل اینڈ آٹو پارٹس اورربڑ کی اشیاء وغیرہ آتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.