اساتذہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں، اسسٹنٹ کمشنر خضدار

منگل 19 ستمبر 2017 18:12

خضدار۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن (ریٹائرڈ ) جمعہ داد خان مندو خیل نے کہا ہے اساتذہ معاشرے کا عکاس ہیں وہ جسطرح ایک ننھے پھول کو تراش خراش کر ایک تناور اور پھل آور درخت بناتے ہیں جسکی ثمرات سے پورا معاشرہ مستفید ہوتا ہے اسی طرح اگر اس دوران ننھے پھولوں کی صحیح آبیاری نہ کی جائے تو وہ مرجھاکر سکڑ جاتے ہیں اسی لیے ایک استاد کو بھی باپ کا مقام دیا گیا ہے مجھے امید ہے کہ ہمارے اساتذہ کرام اپنے پیشے کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کا خیال رکھیںگے اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کرکے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی اسکول خضدار میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ڈویژنل و ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا اس تقریب میں میں ڈویژنل و ضلعی عہدیداران کے علاوہ سردار زادہ میر محمد حنیف بزنجو ،سردار بلند خان غلامانی ، مختلف محنت کش تنظیموں کے نمائندوں ،سیاسی و سماجی شخصیات اور اساتذہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ اساتذہ نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ ہم سب کا مقصد تعلیم کا فروغ پورا ہو سکے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ تمام اساتذہ ہمارے لیئے قابل احترام ہیں ما سوائے ان کے جو فرائض سے غفلت کے مرتکب ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ہم اساتذہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں تاکہ فروغ تعلیم میں مل کر ہم سب اپنا کردار ادا کریں تقریب سے معروف سماجی شخصیت سلطان احمد شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری وجوہات میں سے تعلیمی پسماندگی کی کے چند وجوہات اساتذہ او والدین کے درمیان رابطہ کا فقدان ،غربت ،طبقاتی طرز تعلیم اور تعلیم کی اہمیت سے نا شنائی، انہوں نے کہا کہ آج ہم جس منصب پر بھی فائز ہیں اس کی بنیادی کردار ایک استاد کا ہے لیکن ہم نے استاد کو آخری درجے کا شہری تصور کیا استاد کا حترام کرینگے تو استاد آپ کو بہتر تعلیم اور پرورش کی ثمرات سے مستفید کرے گا انہوں نے کہا کہ ایک استاد کو بھی اپنے پیشے کے تقدس کی خاطراپنے پیشے پر عبور ہونا چاہیئے کہ وہ کسی بھی مقام پر علم کا عملی نمونہ ہو، سلطان احمد شاہوانی نے کہا کہ جب تک ہم ہنگامی بنیادوں پر حصول علم پر توجہ نہیں دینگے اس وقت تک تعلیمی پسماندگی کی بھنور سے نہیں نکل پائیں گے تقریب سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسو ایشن کے صوبائی چیئرمین محمد نواز جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں شعبہ تعلیم کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے پر زور مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں آپ اپنا کردار ادا کریں ،تقریب سے جی ٹی اے کے ڈویژنل صدر میر کرم خان غلامانی ،ضلعی صدر محمد اسلم نوتانی ،ضلعی جنرل سیکریٹری محمد انور ساسولی ،نور احمد زہری اور ایپکا کے ضلعی صدر صابر حسین قلندرانی نائب صدر میر شہباز خان قلندرانی اور دیگرنے نو منٹخب کابینہ اراکین کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :