انڈر19 فائیو اے سائیڈ ہاکی، اولمپئن منظور جونیئر اور شہباز احمد سینئر فائیو فائنل میں تیسری پوزیشن کیلئے اختر رسول اور اصلاح الدین جبکہ پانچویں پوزیشن کیلئے حسن سردار اور شہناز شیخ فائیو کے مابین مقابلہ ہوگا
منگل 19 ستمبر 2017 23:42
(جاری ہے)
اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز لیگ مرحلہ ختم ہوگیا، لیگ مرحلے کے اختتامی روز کھیلے گئے پہلے میچ میں اولمپئن اصلاح الدین فائیو نے اختر رسول فائیو کو سات کے مقابلے میں گیارہ گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے محب خان اور محمد ثقلین نے ہیٹرک اسکور کی ، ارسلان حیدر نے دو گول جبکہ ہلال الدین اور عمیر بلال نے ایک ، ایک گول اسکورکیا، شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محسن خان نے ہیٹرک سمیت چار گول بنائے ، فیضان علوی نے دو اور رومان نے ایک گول اسکورکیا۔
دوسرا میچ میں اولمپئن حسن سردارفائیو اور اولمپئن منظور جونیئر فائیو کی ٹیموں کے مابین میچ 7-7 گول سے برابر رہا۔حسن سردار فائیو کی جانب سے عبداللہ نے ہیٹرک سمیت چار گول اسکور کئے انکی جانب سے محمد وقاص نے دو اور محمد انیس نے ایک گول اسکورکیا۔ منظور جونیئر کی جانب سے عابد بھٹی نے ہیٹرک بنائی، ریحان بٹ، الیاس ، ارشد لیاقت اور سلمان شوکت نے ایک، ایک گول بنایا۔ تیسرے میچ میں اولمپئن شہباز احمد سینئر فائیو نے شہناز شیخ کی ٹیم کو با آسانی چھ کے مقابلے میں بارہ گول سے پچھاڑ دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے رانا وحید اور محمد سمیر نے ہیٹرک سمیت چار، چار گول بنائے جبکہ انکی جانب سے محمد عمر اور محمد یاسر نے دو، دو گول اسکور کئے، شکست خوردہ ٹیم کیلئے احمر علی نے ہیٹرک بنائی جبکہ محمد عابد نے دو اور علی انور نے ایک گول بنایا۔ فائنل میچ سے قبل تیسری پوزیشن کیلئے اختر رسول اور اصلاح الدین جبکہ پانچویں پوزیشن کیلئے حسن سردار اور شہناز شیخ فائیو کے مابین میچ کھیلا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.