این ا ے 120کے ضمنی انتخاب کے دوران کچھ لیگی کارکنوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا گیا جس کا کھوج لگائیں گے،شواہد کے بغیر کسی ادارے یا فرد پر انگلی نہیں اٹھائیں گے،مسلم لیگ (ن)کے اندر اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ، مسلم لیگ (ن) میں نڈر قیادت مریم نواز کی صورت میں سامنے آئی،عوام کے ووٹ کی حرمت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی پریس کانفرنس
منگل 19 ستمبر 2017 23:50
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور امجد نذیر بٹ بھی موجود تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے دوران کچھ شکایات موصول ہوئیں کہ کچھ لیگی کارکنوں کو نا معلوم افراد نے ان کے دفتروں اور گھروں سے اٹھایا اور نا معلوم نمبروں سے فون کالز کی گئیں، جن لوگوں کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہ مسلم لیگ (ن)کے اہم عہدیدار تھے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کی ہدایت اور اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے وہ لیگی کارکن امجد نذر بٹ سمیت دوسرے اٹھائے جانے والے کارکنوں کے پاس معلومات حاصل کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیااور اس کے محرکات کیا ہیں جبکہ اس حوالے سے معلومات لے رہے ہیں تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ٹاسک دیا ہے کہ کسی ادارے کو علم ہے تو سامنے لے کر آئے اور کھوج لگائے کہ یہ کس نے کیا اور ان کے مقاصد کیا تھے‘ شواہد و ثبوت کے بغیر کسی ادارے یا فرد پر انگلی نہیں اٹھائیں گے‘کسی متاثرہ شخص کی طرف سے کوئی شکایت و اطلاع موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم کرداروں نے ملک میں جو کردار ادا کیا وہ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بدامنی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نا معلوم افراد کا عمل دخل سیاست سے ختم ہونا چاہئے اور سیاسی کارکنوں کو ان کا مقام ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کی کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ ایسی شکایات 2018ء کے عام انتخابات میں نہ ملیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ نے اپنا نقصان کیا ‘ محمد نواز شریف نے متنازعہ فیصلہ کو قبول کر کے عملدرآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی ا پیلیں مسترد ہوئیں جن پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کا مخالفین مائنس ون کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن مائنس ون کی بجائے پلس ون ہو گیااور مسلم لیگ (ن) میں نڈر قیادت مریم نواز کی صورت میں سامنے آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی ترامیم بھی لے کر آئیں گے اور گرینڈ ڈائیلاگ بھی ہوگا، عوام کے ووٹ کی حرمت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.