وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایرانی صدر محمد حسن روحانی سے ملاقات
باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
بدھ 20 ستمبر 2017 11:28
(جاری ہے)
ایرانی صدر محمد حسن روحانی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بارڈر مینجمنٹ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید پیش رفت کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے جائز اور مبنی برحق جدوجہد پر ایران کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ افغانستان کے تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ افغانستان میں مستقل قیام امن کیلئے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا سیاسی حل نکالا جا سکتا ہے۔ دونوں ر ہنمائوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کی وجہ سے پڑوسی ممالک پر اس کے شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں، لہٰذا افغان تنازعہ کے حل کیلئے علاقائی اپروچ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایرانی صدر حسن روحانی نے روہنگیا کے مسلمانوں پر شدید مظالم پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر فوری اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.