لاہور سمیت مختلف شہروں میں پیٹرو ل کی قلت ، شہر کے کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ،دستیاب پیٹرول والے پمپس پر قطاریں
شہریوںنے پیٹرول ذخیرہ کرنا بھی شروع کر دیا، موٹر سائیکل سواروں نے بھی عام پیٹرول دستیاب نہ ہونے پر ہائی آکٹین ڈلوانا شروع کر دیا نجی کمپنیوں نے مارکیٹ میں اپنے شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد نہیں کیا جس سے صورتحال پیدا ہوئی ،چند دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائیگی‘ ذرائع
بدھ 20 ستمبر 2017 17:29
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پیٹرول کی طلب میں 15فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ پیٹرول کا سستا ہونا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا ذخیرہ آئندہ چند دنوں میں 10 روز کی ضرورت کا ہوجائے گا۔
لاہور سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ گزشتہ روز لاہور کے کئی علاقوں میں پیٹرول دستیاب نہیں تھا جس کے باعث عوام ایک دوسرے سے موبائل پر رابطہ کرکے پیٹرول کی دستیابی بارے پوچھتے رہے ۔ جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں شہریوں کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ شہریوں کی طرف سے قلت کے پیش نظر معمول سے زیادہ پیٹرول حاصل کیا جارہا ہے جس سے قلت میں شدت آنے کا امکان ہے ۔گزشتہ روز کئی پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول دستیاب نہ ہونے کا کہہ کر عام موٹر سائیکل سواروں کو بھی 90روپے لیٹر پر ہائی آکٹین کی فروخت جاری رکھی ۔ دوسری طرف شہریوں نے آنے والے دنوں میں قلت کے پیش نظر پیٹرول ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کی قلت کے معاملے پر حکومت اور اوگرا کو خط ارسال کردیا ہے ۔ ایک اور ذرائع کے مطابق نجی آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول کی خریداری کے آرڈر میں تاخیر کی جبکہ شیل کمپنی نے لاجسٹک استعداد کم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں کا کام سپلائی کی مانیٹرنگ کرنا ہے جسے یکسر نظر انداز کیا گیااور یہ صورتحال سامنے آئی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.