کاشتکار وں کوگاجر کی اگیتی کاشت کیلئے صحت مند بیج استعمال کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:34

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی موجود ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کیلئے تین سے چار مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح بھربھرا کرلیاجائے نیز 10 سے 15 ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی زمین پر بکھیر کر مکس کردی جائے ۔

انہوںنے کہاکہ گاجر کی کاشت سے قبل 2 مرتبہ رائونی کرنے سے وتر مناسب حد تک محفوظ اور زمینی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار فی ایکڑ 6 سے 8کلوگرام صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں۔ انہوںنے کہاکہ بوقت ضرورت یہ شرح 12 سی15 کلوگرام تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔