کاشتکار سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کریں، محکمہ زراعت

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:55

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء)ترجمان محکمہ زراعت ملتان نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار ٹینڈوں کو کھول کر معائنہ کریں۔

(جاری ہے)

اگر ان ٹینڈوں میں گلابی سنڈی پائی گئی ہے تو محکمہ زراعت کے افسران سے رابطہ کریں ، گلابی سنڈی عام نگاہ سے نظر نہیں آتی ہے ، محکمہ زراعت کی آف سیزن مینجمنٹ کی وجہ سے کپاس کو معیاری قرار دیا گیا ہے البتہ کئی مقامات پر کپاس کی فصل پر سفیدمکھی کا حملہ مشاہدہ میںآیا ہے لہٰذا کاشتکار سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کریں۔

اگر کپاس کی چنائی سفارش کردہ طریقہ سے کی جائے تو اس کی قیمت زیادہ ملے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کے کاشتکار مسلسل پیسٹ سکائوٹنگ کرتے رہیں اوراس بارے غفلت سے کام نہ لیں ،30ستمبر تک کپاس کے کاشتکاروں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ کپاس کی ترسیل کے دوران سوتی چادروں کااستعمال کیا جائے ،چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک جگہ پر رکھا جائے ، سوتی بوروں کو بند کرنے کے لئے پٹ سن پلاسٹک کی رسیاں یا ڈوریاں استعمال نہ کی جائیں ۔