محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے عالمی 16مطالبات پر عمل کرنا شروع کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے عالمی 16مطالبات پر عمل کرنا شروع کردیا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں ، اس حوالے سے محکمہ زراعت نے کپاس چنے والی خواتین کوتربیت فراہم کی ہے جس کے بعد چنائی کا عمل بہتر ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل پیدا کر نے والے ممالک کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ٹی ایم ایف ) کے مطابق کپاس کی آلودگی کے 16 اجزاء ہیں جن میں پلاسٹک ،سوت، پتے،کاغذ ، کھوکھڑی، چمڑا، پرندوں کے پر،ریت مٹی، زنگال، دھات، تار، گریس، تیل، ربڑ اور مہر کا رنگ وغیرہ شامل ہیں جنکی موجودگی کے تناسب کی بنیاد پر کپاس کا معیار وضع کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کی آلودگی کے اسباب میںکپاس کی چنائی کر نے والی غیر تربیت یافتہ خواتین(چونیاں)،چنائی کا معاوضہ وزن کی بنیاد پر دیا جاتا ہے جس سے غیر معیاری اور آلودہ کپاس چننے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کیونکہ آلودہ کپاس چننے میں محنت بھی کم لگتی ہے اور زیادہ وزن کی وجہ سے معاوضہ بھی زیادہ ملتا ہے ۔دوران ترسیل سوت یا پلاسٹک کی چادروں کا استعمال شامل ہے ان اسباب کو ختم کرنے کے لئے محکمہ زراعت ہر سطح پر کام کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :