کاشتکار کپاس کے پھل کو گرنے سے بچانے کیلئے فوری زنک ،بوران اور یوریاکا سپرے کریں، محکمہ زراعت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 15:59

کاشتکار کپاس کے پھل کو گرنے سے بچانے کیلئے فوری زنک ،بوران اور یوریاکا ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار کپاس کے پھل کو گرنے سے بچانے کیلئے فوری زنک ،بوران اور یوریاکا سپرے کریں۔اس کے علاوہ ہفتے میں 2 بار کپاس کی فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ بھی کی جائے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ کیڑوں کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے کیاجائے نیز نائٹروجن کی کمی کی صورت میں کپاس پر2کلوگرام یوریا فی ایکڑ کے حساب سے 100لیٹر پانی میں مکس کرکے اس کا سپرے کیاجاسکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر کپاس کی فصل بڑھوتری کی جانب مائل ہو تو میپی کواٹ کلورائیڈ 100ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کرنے کے بھی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔نمی کی وجہ سے رواں موسم کے دوران کپاس کی فصل پر سبزتیلے اور لشکری سنڈی کاحملہ بڑھ جاتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو اس جانب بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔