کاشتکار جامن کے پودوںکیلئے بروقت کھاد استعمال کر یں،ماہرین زراعت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:05

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار جامن کے پودوں کیلئے کھاد کا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں، مناسب افزائش نسل کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا متناسب استعمال اشد ضروری ہے ۔ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبر کی 20سے 30کلوگر ام فی پودا گلی سڑی کھاد جبکہ بڑے پودے کی صورت میں 50سی55کلوگرام فی پودا گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنا اشد ضروری ہے ۔انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ باغبان و کاشتکار جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پائو یوریا ایک پائو ڈی اے پی ، آدھا کلوگرام ایس او پی جبکہ بڑے پودوں کو 3پائو یوریا ، 3پائو ڈی اے پی ، 3پائو ایس او پی فی پودا ڈالیں تاکہ جامن کا صحتمند اور معیاری پھل حاصل کرناممکن ہو سکے۔