کپاس کے بھائو میں اضافہ کا رجحان، پھٹی کا بھائو بھی بڑھ گیا، شدید گرمی کے باعث پھٹی کی چنائی متاثر
ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:41
(جاری ہے)
کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان کے مطابق سندھ و پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے پھٹی کی چنائی نسبتاً کم ہورہی ہے جس کے باعث پھٹی کے بھائو میں اضافہ ہورہا ہے نتیجتاً روئی کے بھائو میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ دریں اثنا پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 ستمبر تک روئی کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کیا ہے جس کے مطابق اس عرصے میں 23 لاکھ 45 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ دنوں میں روئی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے نسبت اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق اس سال ملک میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 25 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔ وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے پی سی سی سی کی کارکردگی کو مزید وسعت دینے اور بہتر بنانے کپاس کی پیداوار بڑھانے میں دلچسپی لینے کی وجہ سے کاٹن سیکٹر ان کا شکر گزار ہے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے کاٹن پیدا کرنے والے علاقوں کے پارلیمنٹیرنزشیخ فیاض الدین،چودھری اسد الرحمان،چودھری افتخار نذیر اور سید ساجد مہدی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے اور دیگر موثر اقدام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ نسیم عثمان نے استدعا کی ہے کہ وزیر موصوف پاکستان کاٹن اسٹینڈرزانسٹی ٹیوٹ کو بھی مزید محال کرے تا کہ کپاس کی کوالٹی پر بھی دھان دیا جاسکے کیوں کہ (High Contamination) کے باعث اربو روپوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کاٹن سیکٹر امید کرتا ہے کہ پی سی سی سی اور پی سی ایس آئی کے اہلکار ملک میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کوالٹی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.