دبئی ، رواں سال آن لائن ویزوں کی 57 لاکھ درخواستیں کلئیر قرارپائیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 23 ستمبر 2017 17:50

دبئی ، رواں سال آن لائن ویزوں کی 57 لاکھ درخواستیں کلئیر قرارپائیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2017ء) متحدہ عرب امارات کے آن لائن ویزہ ایپلیکیشن کے حکام نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رواں سال 57 لاکھ رہائشی اور وزٹ ویزے آن لائن سسٹم کے زریعے جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی کے عام اور غیر ملکی رہائشی ویزے کےادارے کے جنرل ڈائریکٹر میجر جنرل ال مری نے کہا ہے کہ اس آن لائن ایپلیکیشن سسٹم کی وجہ سے انہیں ویزے جاری کرنے میں انتہائی آسانی رہی ہے ۔ انکے وقت کی بچت ہوئی ہے اور تو تو افرادی قوت کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال اگست تک 57 لاکھ ویزے آن لائن سسٹم کے زریعے جاری کیے گئے ہیں جن میں سے 19 لاکھ رہائشی ویزے تھے اور 46 لاکھ لوگوں کو کمپنیز میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :