پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں،رمیز راجا

اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے، رمیز راجا کا ٹوئٹر پیغام

اتوار 24 ستمبر 2017 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کرکٹ میں کرپشن کے معاملے پر سخت موقف رہا ہے۔ سابق ٹیسٹ اوپنر اسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں سخت موقف رکھنے والے کرکڑز میں شمار کئے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔یاد رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکڑ نے اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار سلمان بٹ کی فٹنس پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں اے ٹیم کے ساتھ موقع دے کر انڑنیشنل کرکٹ میں واپس لانے کی حکمت عملی کا سہارا لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے ڈومیسٹک ٹی 20 میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر کو لاہور کی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر بھی خاصی تنقید سامنے آئی تھی۔پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلمان بٹ کو چند ماہ پہلے ہائی پرفارمینس کیمپ میں ان کی درخواست پر شامل کیا جا چکا ہے۔پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کرکٹ شرفا کا کھیل ہے، البتہ اس کھیل کی ساکھ متاثر کرنے والے کرکڑز کو جب سخت سزائیں دینے کے بجائے انہیں چھوٹ دینے کی پالیسی اپنائی جائے گی تو اس کھیل سے دیرینہ محبت اور لگا رکھنے والوں کو ٹھیس پہنچنا ایک فطری عمل ہے۔

55 سالہ معروف کرکٹ کمنٹیٹر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کی کتاب میں کرکٹ کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کے لئے اس کھیل میں واپسی کا مطلب ان کرکڑز کے ساتھ زیادتی ہے، جو ایمانداری اور پروفیشنلزم کے اصلولوں کیساتھ اس کھیل سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :