امریکی صدر کی ایران کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربے شدید مذمت
ایرانی میزائل تجربے نے جوہری معاہدہ ختم کر دیا ہے، ایران کا بیلسٹک میزائل تجربہ اس امرکا واضح ثبوت ہے کہ تہران اس معاہدے کی پابندی میں سنجیدہ نہیں، شمالی کوریا اور ایران میزائلوں کی تیاری اور تجربات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
اتوار 24 ستمبر 2017 14:11
(جاری ہے)
اس میزائل تجربے کے بعد تہران سے عملا معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔
امریکی صدر کی طرف سے ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کا رد عمل چند گھنٹے بعد آیا ہے۔ ایران نے دعوی کیا تھا کہ اس نے خرمشھر نامی ایک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل 2000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کے ساتھ متعدد وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ امریکا نے خبردار کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل تجربات ایران سے معاہدہ توڑنے کا موجب بن سکتے ہیں۔میزائل تجربے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ چھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔گزشتہ ماہ ہی ٹرمپ نے ایک مسودہ قانون پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے تناظر میں نئی پابندیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔جوہری معاہدہ ختم کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو دفاعی مقاصد کے لیے اپنے میزائل پروگرام کو فروغ دینے کا حق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.