شروع سے ہی مسلم لیگ ن کی جانب جھکائو تھا،
انتخابات بل 2017ء کے حوالے سے کسی قسم کی واضح ہدایات نہیں تھیں‘ کوئی ندامت نہیں‘ وقت کے مطابق جو بہتر سمجھا وہ کیا، اب میں عوامی سینیٹر ہوں، اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کروں گا، سینیٹر میاں عتیق شیخ
پیر 25 ستمبر 2017 15:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ روز اول سے ہی میں اپنی پارٹی کے ساتھ مخلص ترین شخص تھا ‘اب میں نے اپنی پارٹی کے اندر بھی اپنی بے گناہی ثابت کرنی ہے ‘نظام میں خلاء ہونے کی وجہ اور اعتراز احسن کی جانب سے ایوان کو بکرا منڈی بنائے جانے کے باعث غلط فہمی کی بناء پرحکومتی ترمیم کی حمایت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر اعتراز احسن پولیٹیکل پارٹی ایکٹ میں اس نوعیت کی ترمیم لائے رہے تھے تو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا ‘دراصل سینٹ میں بھی پیپلز پارٹی کے تین گروپ بن گئے ہیں ‘ایوان میں حاضری کے باوجود پیپلز پارٹی کے تین اراکین ووٹنگ کے وقت کہاں تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے پارٹی پالیسی سینٹ میں پارلیمانی لیڈر طاہر مشہدی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر سیف علی کے ذریعے ہم تک پہنچتی تھی لیکن سینٹ کے اس اجلاس کے حوالے سے پارٹی کی کسی بھی قسم کی پالیسی ان ذمہ داران کے ذریعے نہیں آئی تھی ‘اسی لئے وقت کی مناسبت سے جو بھی بہتر سمجھا وہ کیا ہے ‘کیونکہ اس وقت ایوان میں ایم کیو ایم کا میں ایک ہی سینیٹرموجود تھا ۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اپنی ترمیم کے لئے اتنی ہی مخلص تھی تو انہوں نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو پہلے یا وقفہ نماز جمعہ کے دوران کیوں نہیں اعتماد میں لیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے اجلاس میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کی ذمہ دار پارٹی قیادت نہیں بلکہ پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.