کاروباری طبقے کے جان و مال کے تحفظ ،شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہر ممکن موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ،سجادخان
محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے مختلف بازاروں ،علاقوں کی بندش سے متعلق بزنس کمیونٹی اور عوام کے تحفظات دورکئے جائینے، ایس ایس پی آپریشن پشاور
منگل 26 ستمبر 2017 19:14
(جاری ہے)
اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر عابد اللہ خا ن یوسفزئی ،ْ ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ،ْ اے ایس پی نجم الحسنین ،ْ ڈی ایس پی عتیق شاہ ،ْ ڈی ایس پی جوہر شاہ ،ْ ایس ایچ او گلبہار عمر آفریدی ،ْ ایس ایچ او سی ڈویژن وارث خان ،ْ ایس ایچ او تھانہ خان رازق محمد نور ،ْ ایس ایچ او تھانہ گلفت حسین حفیظ الرحمان ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عبدالجلیل جان ،ْ سہیل رئوف ،ْ غضنفر علی ساول ،ْ راشد اقبال ،ْ محمد اقبال اور صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ سید اعجاز علی شاہ ،ْ فضل ودود ،ْ طارق حیدری ،ْ ظفر خٹک ،ْ جواد کاظمی ،ْ سید علی فیصل ،ْ شیخ عبدالرزاق اور مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی موجود تھے ۔
سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محکمہ پولیس اور تاجر برادری کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر اشرف روڈ ،ْ رام پورہ گیٹ ،ْ ہشت نگری ،ْ قصہ خوانی ،ْ یکہ توت ،ْ کوچی بازار ،ْ جنگی محلہ اور دیگر مختلف بازاروں کی بندش کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہاکہ جن راستوں سے ماتمی جلوس کا گذر نہیں ہوتا اُنہیں کھلا رکھا جائے تاکہ تاجر برادری سمیت متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے شہر میں مختلف چیک پوسٹوں اور ناکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ریڈیو فریکونسی آئیڈیٹیفیکیشن اینڈ ڈی ٹیکٹنگ سسٹم نصب کرنے سمیت بزنس کمیونٹی کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سفارشات پیش کیں۔ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل اور ممبران کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اورکہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے مختلف بازاروں اور علاقوںکی بندش سے متعلق بزنس کمیونٹی اور عوام کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر کی سفارش پر آئندہ سال محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر بازاروں کی بندش سے قبل بزنس کمیونٹی کی باہمی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.