ٹرینوں کے روٹس کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، حکام وزارت ریلوے

اتوار 1 اکتوبر 2017 19:40

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) وزارت ریلوے کے پاس پاکستان ریلویز کی ٹرینوں کے روٹس کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ وزارت ریلوے کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جہاں تک موجودہ مسافر ٹرینوں کے روٹ کی تبدیلی کا سوال ہے اس ضمن میں جعفر ایکسپریس کی اپریل میں کی گئی پشاور تک توسیع کے علاوہ کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے جو راولپنڈی تک جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور کے مابین چلے گی۔ قراقرم ایکسپریس لاہور اور کراچی کے مابین براستہ فیصل آباد جبکہ ملت ایکسپریس کراچی اور ملکوال براستہ فیصل آباد، سرگودھا چلتی ہے۔ قراقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو فیصل آباد کے بجائے راولپنڈی چلانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں تاہم ملت ایکسپریس کو ملکوال سے لالہ موسیٰ تک توسیع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اس وقت پاکستان ریلویز کے 70,730ملازمین مستقل بنیادوں پر 1714ملازمین کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کی خدمات کو ریگولر کرنے کی بھی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی وہی الائونسز دئیے جا رہے ہیں جو مستقل ملازمین کو ملتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :