آپریشن رد الفساد، ایف سی بلوچستان نے 5خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے

بدھ 4 اکتوبر 2017 22:34

آپریشن رد الفساد، ایف سی بلوچستان نے 5خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2017ء) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کی کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نے کہان اور کچلاک میں کارروائی کر کے 5خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کیر وز ایف سی بلوچستان نے آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے علاقوں کہان اور کچلات خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 5خطرناک دہشتگرد گرفتار ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے 6ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :