شیخوپورہ، مبینہ عامل نے خاتون پر جھاڑ پھونک کرنے کی آڑ میں خاتون سے مبینہ زیادتی

خاتون کے واویلا کرنے پر علاقہ مکینوں نے عامل کی دھلائی کرکے پولیس کے حوالہ کردیا

بدھ 4 اکتوبر 2017 23:23

شیخوپورہ، مبینہ عامل نے خاتون پر جھاڑ پھونک کرنے کی آڑ میں خاتون سے ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) گوجرانوالہ روڈ کی مقامی آبادی محلہ شیش محل میں مبینہ عامل نے خاتون پر جھاڑ پھونک کرنے کی آڑ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرڈالی،خاتون کے واویلا کرنے پر علاقہ مکینوں نے عامل کی دھلائی کرکے بی ڈویژن پولیس کے حوالہ کردیا ،بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کا رہایشی جعلی عامل ظفر اقبال خواتین کے پوشیدہ امراض کا علاج کا ڈھونگ رچاتے ہوئے سادہ لوح خواتین کو جھاڑ پھونک کرنے کے لیے تنہائی میں لے جاکر ان کی عزت کو تار تار کردیتا خواتین اپنی بدنامی اور گھر اجڑجانے کے خوف سے خاموش ہوجاتیںتھی،تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد کا رہایشی جعلی عامل جو گوجرانوالہ روڈ کی آبادی شیش محل میں عابدہ نامی خاتون کے جھاڑ پھونک کے لیے آیا جہاں پر اس نے عابدہ نامی خاتون کی بے اولادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے مبینہ طور پر زیادتی کرڈالی،عابدہ نامی خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے بی ڈویژن پولیس کو بتایا کہ مذکورہ عامل سے وہ بے اولادی کا علاج معالجہ جھاڑ پھونک کے ذریعئے کروارہی تھی جس نے روحانیت کی آڑ میں میری عزت کو دائو پرلگا دیا جبکہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ جعلی عامل ایسی مایوس اورمجبور خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بناچکا ہے جو بے اولادی کے لیے اس سے روحانی علاج معالجہ کروانے کے غرض سے آتے ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے حوالہ سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی منظر عام پر آسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :