سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ، واپسی 4 جنوری کو ہو گی۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 اکتوبر 2017 10:46

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ، واپسی 4 جنوری کو ہو گی۔ ذرائع
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر ان کے قریبی ساتھی بھی موجود تھے جنہوں نے انہیں رخصت کیا۔ سابق وزیر اعظم پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ٹکٹ پر ان کی لندن سے واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018ء درج ہے۔

متعلقہ عنوان :