بلوچستان کا موسم اور زمین بہتر فصلات اور باغات کے لیے انتہائی موزوں ہے،کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروائینگے،کوئٹہ میں ورکشاپ سے وقاص رفیق ودیگر کا خطاب

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:09

کوئٹہ۔05 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے کسانوں کو جدید سہولیات روشناس کرنے کے لیے جمعرات کو فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن آف یونائٹیڈ نیشنز کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بلوچستان ایگریکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے (ایف اے او )کے کنونشن آفیسر وقاص رفیق نے کہا کہ بلوچستان کے کسانوں کو جدید خطوط پر ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے ہماری تنظیم سرگرم عمل ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ بلوچستان کے کسانوں کو جدید زراعت اور جدید طرز زندگی گزارنے کے بارے میں آگاہی پہنچائی جائے جس کے لیے ایف اے او بھرپور طور پرکوشش کررہی ہے تاکہ بلوچستان کے کسان زمیندری کے ذریعے اپنی زندگی کو تبدیل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا موسم اور زمین بہترین فصلات اور باغات کے لیے رہنمائی بہتر ہے اور ہمیں اسے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں پر لوگوں کو اچھے فصلات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی چاہئے تاکہ وہ پرانے طرز کا شتکاری سے ہٹ کرنئے اور جدید زرعی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے فصل حاصل کرسکیں۔ ورکشاپ میں ایف، اے ،او کے چیف مارکل سٹالن ،ڈپٹی چیف احمد جان عیسیٰ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ظاہر خان ساسولی کے علاوہ محکمہ زراعت کے حکام بھی موجود تھے۔