گوگل کا 40 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والا ہیڈفون لانچ کرنے کااعلان
گوگل اسسٹنٹ اور ہیڈفون کی قیمت 159 ڈالر، 22 نومبرمیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے
جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:31
(جاری ہے)
ان فونز کے کناروں کو دبا کر مصنوعی ذہانت والا گوگل اسسٹنٹ لانچ کیا جا سکتا ہے۔
سائنس فکشن میں ایسے آلات کا تصور پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی زبان سے کسی دوسری زبان میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا کوئی آلہ متعارف کروایا ہے۔یہ ہیڈفون گوگل ٹرانسلیٹ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جو پہلے ہی انٹرنیٹ پر خاصی مقبول ہے۔ کوئی صارف ہیڈفون کو دبا کر مثال کے طور پر کہہ سکتا ہے کہ مجھے جرمن زبان میں گفتگو کرنی ہے،' جس کے بعد صارف انگریزی بولے تو گوگل پکسل فون کے سپیکر سے اس کا فوری جرمن ترجمہ سنائی دے گا۔اس کے علاوہ یہ ہیڈفون گوگل پکسل فون کے ساتھ مل کر آواز کے ذریعے دیے جانے والے احکامات پر بھی عمل کروا سکتا ہے جن میں فون کال کرنا، میسج بھیجنا، یا موسیقی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔اس آلے کی مدد سے ممکنہ طور پر زبان کی تفہیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور کوئی بھی شخص کسی ایسے ملک میں جا کر مقامی لوگوں سے بات چیت کر سکتا ہے، چاہے اسے اس زبان کا ایک لفظ بھی نہ آتا ہو۔گوگل اسسٹنٹ اور ہیڈفون کی قیمت 159 ڈالر رکھی گئی ہے، اور یہ 22 نومبر کو فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ گوگل نے مصنوعی ذہانت کے حامل سپیکر بھی متعارف کروائے ہیں جن سے مخاطب ہو کر صارف مختلف قسم کی سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.