لاس ویگاس واقعے میں ملوث حملہ آور 10 برس سے اسلحہ جمع کر رہا تھا، امریکی پولیس

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:11

لاس ویگاس واقعے میں ملوث حملہ آور 10 برس سے اسلحہ جمع کر رہا تھا، امریکی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) امریکی پولیس نے کہا ہے کہ لاس ویگاس کے خونریز واقعے میں ملوث حملہ آور 10 برس سے اسلحہ جمع کر رہا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیواڈا کے پولیس سربراہ جوزف لمبرڈو کا کہنا ہے کہ لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں ملوث شخص اسٹیفن پیڈک خفیہ زندگی گزار رہا تھا اور گزشتہ 10 برس سے اسلحہ جمع کرنے میں مشغول تھا تاہم ابھی بہت سے شواہد سامنے نہیں آ سکے جنکی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ لاس ویگاس کا واقعہ دہشت گردانہ اقدام تھا۔ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس کے واقعے میں تعاون کے الزام میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :