کرپشن الزامات، برازیلین اولمپک کمیٹی کے سربراہ کارلوس نوزمین کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:08

کرپشن الزامات، برازیلین اولمپک کمیٹی کے سربراہ کارلوس نوزمین کو گرفتار ..
ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) برازیلین پولیس نے کرپشن الزامات کے باعث ملکی اولمپک کمیٹی کے سربراہ کارلوس نوزمین کو حراست میں لے لیا۔ کارلوس پر 2016ء میں منعقدہ اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے ووٹ خریدنے کا الزام ہے اور ان کی گرفتاری بھی کرپشن تحقیقات کا حصہ ہے۔ نوزمین پہلے ہی تمام تر الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

برازیلین میڈیا کے مطابق پولیس نے کارلوس کے علاوہ اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل لیونارڈو گرینر کو بھی گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی اور امریکی پولیس مشترکہ طور پر کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ پولیس نے کارلوس کے گھر کی بھی تلاشی لی تھی، ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی اور ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 72 سالہ کارلوس 1995ء سے اولمپک کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں اور انہی کی کاوشوں کی بدولت برازیل 2016ء اولمپکس گیمز کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :