چترال ،سڑک حادثے کی ایک اور زخمی خاتون چل بسی،مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ،بھائی کے بعد بہن بھی جاں بحق
ہفتہ 7 اکتوبر 2017 22:44
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق سمیع اللہ کی بہن شاہینہ بی بی دختر میاں جی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپال چترال لے گئے تھے جہاں وہ بھی زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی زحمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش لائے گئے جہاں تیمار داروں کا الزام ہے کہ یہ زحمی پچھلے چار گھنٹوں سے ہسپتال میں پڑے تھے مگر ان کیلئے کوئی بندوبست نہیں کی گئی جبکہ ہسپتال کا ایمبولنس حراب کھڑی ہے۔
ایک غیر سرکاری ادارے کی طرف سے ایمبولنس میں ان زحمیوں کو لایا گیا مگر ہسپتال کے ایمبولنس جانے کی قابل نہیں تھا۔ قاری جمال عبد الناصر، سماجی کارکن اکرم بھٹو اور حاجی ارشاد صدر تاجر یونین دروش وغیرہ نے شکایت کی کہ زحمیوں کو درجہ چہارم سٹاف وارڈ میں لے جارہے ہیں جبکہ پیرا میڈیکل کا عملہ غائب ہے۔ہسپتال میں صرف ایک گیس سلنڈر پایا گیا اور تیمار داروں کا الزام ہے کہ آکسیجن گیس کا سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے مریض کا جان بھی جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوںنے بات کرنے سے انکار کیا۔ حادثے کا خبر سن کر دروش کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر قادر، ایس ایچ او تھانہ چترا ل بلبل حسن اور کثیر تعداد میں سماجی کارکنان ہسپتال پہنچے۔ جہاں لوگوںنے ہسپتال کے خلاف شکایات کی انبھار لگادی۔ بعد میں تاجر یونین نے ان زخمیوں کیلئے پچاس ہزار روپے کا چندہ اکھٹا کرکے ان کے نجی گاڑیوں میں بڑے ہسپتال منتقل کئے گئے۔ جبکہ ہسپتال کا میڈیکل آفیسر انچارج بھی نظر نہیں آیا۔ ہمارا نمائندہ سب سے پہلے ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں کو بلایا اور زخمیوں کی بروقت علاج کیلئے ڈاکٹروں سے درخواست کی تاہم دروش کے عوام نے محکمہ صحت، صوبائی حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور صحت کے ایمرجنسی کے دعویدار حکومت کی یہ حالت ہے کہ ہسپتال کا ایمبولنس کئی مہینوں سے خراب کھڑی ہے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بھی تصدیق کردی کہ انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال کے علاوہ ڈائیریکٹر جنرل محکمہ صحت کو بھی بار ہا خطوط لکھے مگر ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ دروش ہسپتال میں دو عدد نئے ایمبولنس کے علاوہ آکسیجن کے سلنڈر اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ عملہ بھی پورا کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.