کاشتکار جڑی بوٹیوں کے موثر تدارک کیلئے داب کا طریقہ استعمال اور بیج کی شرح درست رکھیں،محکمہ زراعت

پیر 9 اکتوبر 2017 15:57

فیصل آباد۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے موثر تدارک کیلئے داب کا طریقہ استعمال کرنے اور بیج کی شرح درست رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،گندم کی بروقت کاشت 20 نومبر تک کیلئے شرح بیج 40 تا 50 کلو گرام اور 21 نومبر تا 15 دسمبر تک کیلئے شرح بیج 50تا60 کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے،کاشتکار فصلوں کی بیماریوں سے بچائو کیلئے جڑی بوٹیوں سے پاک ،صاف ستھرا اور صحت مند بیج کا ہی انتخاب کریں،انہوںنے کہا کہ بیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے بصورت دیگر شرح بیج میں مناسب اضافہ کر لینا چاہیے۔