Live Updates

مریم نواز شریف استقامت سے حالات کا مقابلہ کریں گی، مائزہ حمید

پیر 9 اکتوبر 2017 20:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈ و ایم این اے مائزہ حمید گجر نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی وطن واپسی اور نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی ہے کہ حالات کیسے ہی مشکل کیوں نہ ہوں وہ ان کا استقامت سے مقابلہ کریں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ہر دور میں آمریت کی سختیاں برداشت کریں لیکن عوام سے دوری اختیار نہیں کی جس کی وجہ سے نواز شریف آج عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی کاموں کی بدولت آئندہ انتخابات میں دوبارہ برسراقتدار آکر مخالفین کی سیاست کو دفن کردے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات