ہیلپنگ ہینڈ کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے 1400 منصوبے مکمل، 8 لاکھ لوگ مستفید ہو رہے ہیں، فضل الرحمن

منگل 10 اکتوبر 2017 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہیلپنگ ہینڈ کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے 1400 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن سے 8 لاکھ لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی ایک عظیم نعمت ہے، یہ ہر ذی روح کی بنیادی ضرورت ہے، انسان کو چاہئے کہ اس کی حفاظت کرے اور اس کو آلودہ ہونے سے بچائے، اس وقت دنیا بھر میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے، مستقبل میں اس کے باعث شدید مسائل ابھر کر سامنے آئیں گے۔

پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی انسان کی ضروریات زندگی میں سے ہے، ہر جاندار کو اس کی ضرورت پڑتی ہے، خاص طور سے گرم اور پتھر یلے علاقوں میں رہنے والوں کیلئے اس کی غیر معمولی اہمیت ہے، حدیث شریف میں پانی صدقہ کرنے کو افضل ترین صدقہ بھی کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :