ملتان میں میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے براہ راست عوام مستفید ہوں گے‘ملک رفیق رجوانہ
شہر لٹکتی تاروں اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے‘گورنر پنجاب
منگل 10 اکتوبر 2017 19:27
(جاری ہے)
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ،ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد، سٹی پولیس آفیسرچوہدری محمد سلیم، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے رانا رضوان قدیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو محمد اکرم چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم، ڈپٹی مئیر و ممبر زکوٰة کونسل پنجاب میاں سعید احمد انصاری، چیئرمین زکوٰة کمیٹی ملتان عامر سعید انصاری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو بتایاکہ ملتان میں رننگ پراجیکٹس کے لئے فنڈز باقاعدگی سے موصول ہورہے ہیں جلد ہی ان کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ ملتان میں کرائم ریٹ کنٹرول میں ہے۔سی ٹی ڈی کی کارروائیوں کی بدولت دہشت گردوں کو پکڑا جارہا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس کا 99فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ بیوٹیفکیشن کے لئے 50ملین کے فنڈز درکارہیں جس کے حصول کے لئے کام جاری ہے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے انہیں ہدایت کی کہ پلانٹیشن کی ذمہ داری پی ایچ اے کو دی جائے جبکہ وکلاء چیمبرز کے لئے بھی پلان تیار کیا جائے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے بتایا کہ ملتان میں نکاس آب کے لئے میگا پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جو 2ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم بیلا ڈسپوزل پر نکاس آب کے بوجھ کے پیش نظر 75ملین روپے کا ایک منصوبہ بھی تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت شہر کا سیوریج کا پانی دریائے چناب میں ڈالا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.