ابو ظہبی میں معمولی جرائم کے لئے جیل کے بجائے ٹریکنگ آلے متعارف

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 16:16

ابو ظہبی میں معمولی جرائم کے لئے جیل کے بجائے ٹریکنگ آلے متعارف
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) ابوظہبی پولیس نے معمولی جرائم کے مجرموں کو جیل میں بند کرنے کی بجائے انکی مانیٹرنگ کے لیے الیکٹرانک آلے متعارف کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ابوظبی پولیس کو کہنا ہے کہ اب سے ابوظہبی میں معمولی جرائم کے لئے ٹریکنگ کا نظام ہی مختصر مدت کی قید کا متبادل ہوگا۔ مجرموں پر پابندی کے لیے الیکٹرانک کڑا مجرموں کے ہاتھ میں پہنایا جائے گا جس سے پراسکیوشن مجرم پر نظر رکھ سکے گی کہ وہ پابندی کی حدود سے باہر تو نہیں گیا۔ ابو ظہبی کے اٹارنی جنرل علی محمد ال بلوشی کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ آلے پولیس کی زمہ داریوں میں کمی لانے کے لیے متعارف کرائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :