سعودی عرب، طلباء میں لڑائی ، 4 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 16:28

سعودی عرب، طلباء میں لڑائی ، 4 زخمی
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق آج بروز بدھ باحہ پولیس کے ترجمان کرنل سعد طراد نے بتایا ہے کہ بلجرشی میں طلباءمیں پہلے ہاتھا پائی ہوئی اور اس کے بعد دھاری دار آلے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ 4طلباءزخمی ہوگئے۔ 2کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ہاتھا پائی ا ور نوک جھونک میں 15طلباءشریک ہوئے۔2 کو العقیق جنرل اسپتال سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیاجبکہ باقی 2 کو حالت نازک ہونے کے باعث کنگ فہد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہاتھا پائی میں شریک طلباءکو حراست میں لیکر سماجی اصلاحی گھر بھیج دیا گیا۔ تاہم لڑائی کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :