آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے پر وضاحت کے بعد ریاض پیرزادہ سمیت تمام ارکان مطمئن ہیں، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں جواب

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:54

آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے پر وضاحت کے بعد ریاض پیرزادہ سمیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے پر وضاحت کے بعد ریاض پیرزادہ سمیت تمام ارکان مطمئن ہیں، اس معاملے پر ایف آئی آر درج کرائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملے کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ میرا نام بھی اس لسٹ میں ہے جسے آئی بی کی لسٹ قرار دیا جا رہا ہے، مجھ سمیت 37 لوگوں کے نام ہیں۔

میں نے آئی بی کے ڈی جی سے بھی اس معاملے پر بات کی۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ یہ رپورٹ غلط ہے، اس طرح کی کوئی معلومات نہ حکومت نے مانگیں نہ کسی نے دی۔ اس معاملے پر ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے اور پیمرا بھی کارروائی کر رہا ہے جس چینل نے یہ رپورٹ پیش کی اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ریاض پیرزادہ نے بھی اس معاملے کی وضاحت قومی اسمبلی میں کر دی ہے اور کہہ دیا ہے کہ وہ مطمئن ہیں۔

متعلقہ عنوان :