اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق کیلئے سہولیات اور طلباء کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے‘ملک رفیق رجوانہ
بہائو الدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے اہم درسگاہ ہے جو ہمارے طلباء و طالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیات کی آبیاری بھی کررہی ہے‘گورنر پنجاب
بدھ 11 اکتوبر 2017 21:35
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بی زیڈ یو و چیئرمین علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری اور ریذیڈنٹ آفیسر و چیئرمین شعبہ سیاسیات ڈاکٹر مقرب اکبر بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب و چانسلر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے خطے کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ہم اپنے طلباء وطالبات کو ایسی تعلیم و تحقیق کروائیں جس کے بعد وہ ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اعلیٰ تعلیمی ادارے ہمیشہ جدت اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملکی ضروریات کے پیش نظر ایسی نئی ایجادات و تحقیقات کی جائیں جس سے ہم ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔ ہمیں یونیورسٹیز کے ماحول کو تعلیمی و تحقیقی بنانا ہوگا اور اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام توجہ اور توانائیاں طلباء کی تعلیم و تربیت پر صرف کریں ۔اساتذہ ہی وہ عظیم شخصیات ہوتی ہیں جو اقوام کی تقدیر بدل دیتی ہیں۔ اب ضرورت اس چیز کی ہے کہ ہمارے اساتذہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ کو وائس چانسلر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ان کی صحت یابی پر گلدستہ بھی پیش کیا۔دریں اثناہء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہائوس ملتان میں آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان سید جعفر علی شاہ، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، سٹی صدر ملتان عارف صبیح اللہ اور دیگر عہدیدار و تاجر رہنماشامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ تاجر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری ہمارے لئے نہایت ہی قابل احترام ہیں ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔ تاجر برادری کو کاروبار کے لئے پُر امن ماحول اور تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو اچھی طرح بروئے کارلاسکیں۔ جس کے لئے تمام سرکاری ادارے تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر تاجروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سورج میانی روڈ تقریباً 4سال سے اکھاڑ پچھاڑ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ہمارا کاروبار متاثر ہورہا ہے‘ گرد آلود فضا سے بھی وہاں بہت سی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔ اسی طرح تاجروں نے کہاکہ چونگی نمبر9سے چوک کمہاراں والا تک خانیوال روڈ پر آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں اور ٹریفک کا بہائو بہت بڑھ چکا ہے جس سے ٹریفک بلاک رہتی ہے‘ اس پر تاجروں نے تجویز دی کہ اس سڑک کو کشادہ کیا جائے۔ اسی طرح تاجروں نے کہا کہ چونگی نمبر14سے ریلوے پھاٹک کو جانے والی سڑک کی حالت بھی بہت خراب ہے جو کہ ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کرتی ہے اور اس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں‘ اس سڑک کی تعمیر و مرمت کرائی جائے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے تاجر برادری کو تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی‘مریم نواز
-
گوادر: ایک اور حملہ، بلوچستان میں امن قائم کرنا مشکل کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.