حکومت پنجاب معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے منصوبوں کے لئے گراں قدر فنڈزفراہم کر رہی ہے، مدثر ریاض ملک
بدھ 11 اکتوبر 2017 22:36
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے معذور اور خصوصی افراد کی رجسٹریشن، خدمت کارڈ کے اجراء اور بحالی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معذور اور خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جن کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم معذور اور خصوصی افراد کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات ان تک پہنچاناہماری اولین ترجیحات ہونی چاہییں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے اجلاس کو بتایاکہ ضلعی بیت المال کمیٹی جھنگ نے 13لاکھ روپے کی رقم معذور طلباء و طالبات اور خصوصی افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی 190نابینا افراد کوایک ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے دے رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع جھنگ میں اب تک110501معذوراور خصوصی افراد کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈنی5099 لوگوں کو معذور قرار دیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ تین فیصد کوٹہ کے تحت مختلف سرکاری محکموںمیں111 جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں 130 معذور افراد کوملازمت دی گئی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی افرادکی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالہ سے تما م میسر وسائل بروئے لائیں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.