دس ممالک میں لڑکیوں کا سکول جانا مشکل،سوڈان پہلے نمبر پر
افریقن ری پبلکن کادوسرانمبر ،80بچو ں کے لیے ایک استادہے،افغانستان کا چوتھانمبرہے،رپورٹ
جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:37
(جاری ہے)
لیکن ترقی پذیر ممالک میں سوال انتہائی بنیادی ہوجاتا ہے کہ کیا بچوں کو سکولوں تک رسائی بھی حاصل ہے یا نہیں۔
اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دہائی میں دنیا کے غریب ترین ممالک میں سکولوں کی کمی کے مسئلے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ایک دوسری رپورٹ میں معیارِ تعلیم کے بارے میں بتایا گیا کہ 60 کروڑ بچے سکول تو جاتے ہیں لیکن وہاں کچھ سیکھتے نہیں۔دس ممالک میں سے بیشتر میں لڑکیوں کے سکول نہیں ہیں۔ان بدحال ممالک میں کئی خاندان غریب ہیں یا ان کی صحت خراب ہے، یا پھر وہ غذائیت کی کمی اور جنگ یا لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہیں۔کئی نوجوان لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے جانے کے بجائے کام کرنا پڑتا ہے۔ کئی کی کم عمری میں شادی کر دی جاتی ہے جس کے بعد تعلیم کے مواقع ختم ہو جاتے ہیں تاہم بعض ممالک جیسا کے شام کے حوالے سے قابلِ بھروسہ اعداد و شمار نہیں ملے۔لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مشکل ترین ممالک میں پہلے نمبر پر سوڈان ہے ،حال ہی میں معرضِ وجود میں آنے والے جنوبی سوڈان کو جنگ اور تشدد کا سامنا ہے۔ یہاں سکولز تباہ کر دیے گئے اور لوگوں کو جبراً بے گھر کیا گیا۔ لگ بھگ 75 فیصد لڑکیاں پرائمری تک تعلیم مکمل نہیں کر سکیں۔سنٹرل افریقن رپبلک (سی اے آر)کا دوسرانمبر ہے،یہاں 80 بچوں کے لیے ایک استاد ہے۔اس کے بعد نائجرنمایاں ہے،نائجر میں 17 سے 24 سال کی خواتین میں سے صرف 17 فیصد تعلیم یافتہ ہیں۔جس کے بعد افغانستان آتاہے ،افغانستان میں لڑکیوں کی نسبت سکول جانے والے لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے۔پانچویں نمبر پر چاڈہے،اس افریقی ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کی راہ میں متعدد معاشی اور معاشرتی رکاوٹیں حائل ہیں،چھٹے نمبرپرمالی ہے جہاں صرف 38 فیصد لڑکیوں نے پرائمری تک تعلیم مکمل کی۔ساتوں نمبر پر گنی ہے جہاں 25 سال سے زائد عمر کی خواتین اوسطاً ایک برس تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔آٹھویں پربرکینا فاسوہے جہا ںصرف ایک فیصد لرکیوں نے سیکنڈری تک تعلیم مکمل کی۔نویں نمبر پرلائبیریاہے جہاںپرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کی عمر کے دو تہائی بچے سکولوں سے باہر ہیں۔آخری اوردسویں نمبر پرایتھیوپیاہے ہر پانچ میں سے دو لڑکیوں کی شادی 18 سال سے کم کی عمر میں کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.