وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے سانحہ 8 اگست کوئٹہ میں زخمی ہونیوالے دنیا ٹی وی کے رپورٹر فریداللہ خان کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

جمعرات اکتوبر 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی جانب سے سانحہ 8 اگست کوئٹہ میں زخمی ہونے والے دنیا ٹی وی کے رپورٹر فریداللہ خان کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

چیک پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ کے انفارمیشن آفیسر انچارج اسد خان مندوخیل نے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان کی جانب سے سانحہ 8 اگست میں شہید ہونے والے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین محمود خان کی بیواہوں میں بالترتیب 25-25 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے کیمرہ مین فتح گلاب کو پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments