آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو مثال بناتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں کو دی جانے والی مراعات میں اضافہ کرنا چاہیے ،ْ بین الاقوامی کرکٹ کونسل
رواں ہفتے آکلینڈ میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی ایک میٹنگ میں اس حوالے سے بحث کی جائے گی
جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:35
(جاری ہے)
کونر کے مطابق ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ خواتین کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اگر ہم ان کھلاڑیوں کا خیال نہیں کریں گے تو وہ کرکٹ سے الگ ہو کر دیگر کھیلوں کی طرف راغب ہوں گی یا ملازمتوں کے دیگر مواقع ڈھونڈیں گی۔ میرے خیال میں یہ پیش رفت ایک سانحہ ہو گی۔اس مرتبہ خواتین کا عالمی کپ انگلش ٹیم نے جیتا تھا اور اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کو خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا کیونکہ نہ صرف اسٹیڈیمز میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی بلکہ ٹیلی وڑن پر بھی اسپانسرز کی دلچسپی قابل ستائش رہی ،ْاس تناظر میں بحث جاری ہے کہ خواتین کی کرکٹ سے ہونے والی عالمی کمائی سے کھلاڑیوں کو کیا حصہ مل رہا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی کہا ہے کہ وہ خواتین کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گا۔ تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کونر کے مطابق اس کھیل میں مردوں کو زیادہ مراعات دی جاتی ہیں جبکہ خواتین پر توجہ نہیں دی جا رہی۔انہوں نے البتہ کہا کہ رواں ہفتے آکلینڈ میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی ایک میٹنگ میں اس حوالے سے بحث کی جائے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خواتین کرکٹرز کے لیے ایک اچھی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.