پاکستان میں عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ اور شدت آنے کے امکانات ہیں،
ان سے نمٹنے کیلئے مختلف ترکیبوں کے متعلق ملکی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ناگزیر ہے،گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان میں 133 موسمی تباہ کاریوں کے واقعات رونما ہوئے ، ملکی معیشت کو 2941 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ، وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد الله خان کی قدرتی آفتوں میں کمی لانے کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:44
(جاری ہے)
آفتوں میں کمی لانے کا عالمی دن ہر سال 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
اس سال یہ دن آفتوں سے محفوظ گھر، نقل مکانی سے نجات کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے۔ ایک تازہ عالمی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں 11 ہزار کے لگ بھگ موسمی تباہ کاریوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں 5 لاکھ 28 ہزار لوگ موت کا شکار ہوئے اور ان تمام تباہ کاریوں کے عالمی معیشت پر منفی اثرات کا کل تخمینہ 3 ٹریلین امریکی ڈالرز سے زائد کا لگایا گیا ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان میں 133 موسمی تباہ کاریوں کے واقعات رونما ہوئے جس سے ملکی معیشت کو 2941 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو ہر سال عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں سے 4 سو ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور ملکی معیشت، لوگوں اور ان کے ذریعہ معاش کو ان تباہ کاریوں کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے پاکستان کو ہر سال 40 ارب ڈالرز درکار ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی مختلف امیر ممالک جن کی صنعتوں سے اخراج ہونے والی زہریلی گیسیں عالمی حدت کا باعث بنی ہیں، سے رابطہ میں ہے تاکہ پاکستان کو ان ممالک سے حاصل ہونے والی مالی و تکنیکی مددسے پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاریوں سے بچایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.