محکمہ زراعت نے صوبہ بھر کے کھالاجات کی پختگی کی ڈائریکٹری ویب سائٹ پر جاری کردی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کھالا جات کی پختگی کی 1976سے 2017تک کی ڈائریکٹری محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkپر جاری کر دی گئی ہے ۔ یہ اقدام کاشتکاروں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو معلومات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

زراعت میں کھالاجات کی بہت اہمیت ہے ،زمین کو سیراب کرنے کے لئے کھالا جات انتہائی اہم ذریعہ ہیں ،کسان کی پانی کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کھالاجات سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں ،اس ڈائریکٹر ی کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا مقصد کسانوں کو معلومات فراہم کرنا ہے ، ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkپر 1976سی2017تک کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

کھالا جات کی پختگی محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے تحت کی جاتی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ویب سائٹ پر47000سے زائد کھا لا جات کی پختگی کے متعلق معلومات موجود ہیں ،اس ڈائریکٹری میںکھالا جات کی لمبائی ،پختگی ، پانی دستیابی اور دیگر معلومات موجود ہے ،اس ڈائریکٹر ی سے کسان کھالاجا ت کے تکنیکی پہلوئوں کے متعلق معلومات حاصل کرسکتا ہے ۔ کسان تنظیموں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے ۔