سینیٹر اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھا رہے ہیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اتوار 15 اکتوبر 2017 00:20
(جاری ہے)
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی بہتر مواقع مہیا کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب 2013ء میں ہم نے حکومت سنبھالی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں لیکن آج کوئی بھی عالمی ادارہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کر رہا کیونکہ پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا تو کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر بلا وجہ تنقید کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملک و قوم نے ترقی کی ہے، اب بھی جب ہم نے 2013ء میں اقتدار سنبھالا تو توانائی سمیت صنعتی، زرعی اور صحت کے شعبوں کا بہت برا حال تھا لیکن ہماری قیادت نے اقتدار سنبھالتے ہی تمام شعبوں کی بہتری کے لیے موثرو کارآمد اقدامات اٹھائے جن کی بدولت آج تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.