حکمرانوں کی معیشت بہتر جبکہ عوام کی حالت ابتر ہوچکی ہے ،وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ ملک کی معاشی صورتحال تسلی بخش ہے ‘سراج الحق
زرعی اور صنعتی پیداوار خطے کے تمام ممالک سے نیچے جا چکی ہے ، پانی کا شدید بحران سر پر کھڑا ہے ، درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں‘امیر جماعت اسلامی
پیر 16 اکتوبر 2017 21:16
(جاری ہے)
پانی کا شدید بحران سر پر کھڑا ہے ۔ درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں ۔
عوام کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں ۔ ان حالات میں حکمرانوں کی طرف سے ترقی کے دعوے فاقہ زدہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات میں حکمرانوں کے معاشی ترقی کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوئوں پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا ۔ وزیر داخلہ جس ترقی کی بات کر رہے ہیں ، وہ پاکستان میں کہیں نظر نہیں آتی ۔ دریں اثنا سینیٹر سرا ج الحق نے گزشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین سمیت چار فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہدا کے خاندان پوری قوم کے سر کا تاج ہیں اور وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپوتوں نے اپنی جان دے کر پیغام دیاہے کہ ملک و قوم کا تحفظ انہیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ۔ انہوںنے شہدا کے لیے بلندی درجات اور ان کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.