ْ صوبائی حکومت نے تعلیمی زبوں حالی دور کرنے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں، شوکت یوسفزئی
ماضی کی حکومتوں نے تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا تھا،تحریک انصاف نے تعلیم کے حوالے سے وہ اہداف حاصل کئے ہیں جنہیں اس سے قبل حکومتیں نظر انداز کرتی رہیں، میڈیا سے گفتگو
پیر 16 اکتوبر 2017 22:44
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ اپنے اس دور میں صوبہ بھر کے مساجد میں پیش امام کیلئے تنخواہ مقرر کر سکیں۔
مدرسوں کو بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ان رہنمائوں نے پیر کے روز چکیسر میں منعقدہ ختم قرآن تقریب اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے تحریک انصاف سنٹر کور کمیٹی کے رکن اخترعلی چٹان۔نوازمحمودخان۔انجینئر عبدالتواب۔محمد نعمان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چکیسر کے دونوں مدرسوں میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء وطالبات نے قران کریم کا ختم کیا،تقریب میں شوکت یوسف زئی ۔ عبدالمنعیم نے ختم قرآن کرنے والے تمامطلباء وطالبات کو مبارک باد دی۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ کے مختلف علاقوں کے مساجد میں سو سے زیادہ سائونڈ سسٹم لگائے گئے ہیں۔چکیسر مدرسے کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان۔ عبدالمنعیم کا چکیسر مدرسوں کی مالی امداد سمیت تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نرسری سے میٹرک تک تمام سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی۔پہلی بار لڑکیوں میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کیلئے وظیفہ کی فراہمی شروع کی ہے جو جاری ہے۔گرلز سٹینڈ پروگرام،کمیونٹی بیس لڑکیوں کے سکول،آئی ٹی لیب ،اساتذہ ترغیبی پروگرام،اساتذہ کی تربیت کا اقدام، اساتذہ کی شفاف بھرتی کا نظام ،پرائمری سکولوں میں کھیل کے میدان،قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں کی بحالی اور تعلیم کے میدان بہت سارے دیگر اصلاحات کرکے قوم کے بچوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ان رہنمائوں کا کہناتھا کہ تحریک انصاف صوبہ بھر میں بہت سے مسائیل پر قابوپانے میں کامیاب ہوگیا، کرپشن مافیا کو اخری انجام تک پہنچایا، سڑکیں بحال کی، تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی، تھانہ اور پٹواری کلچر سے عوام کو چھٹکارا مل گیا، عوام نے جو مینڈیٹ دیا تھا تحریک انصاف اس پرپورا تر گیا ہے، اساتذہ کی سکولوں میں حاضری یقینی بنائی گئی ہے، سیاحت کے میدان میں بہت ترقی کرچکے ہیں، پانچ سالہ حکومت میں سرکاری ملازمین سے خوب ڈیوٹی لی گئی ، کلاس فور سے لیکر بائیس گریڈ تک افسران پہلے صرف تنخواہیں لیتے تھے اور ڈیوٹی سے غائب رہتے ، عوام ایک بارپھر اعتماد کریں تو نیا پاکستان بنایا جائیگا، جس میں رشوت ، غونڈہ گردی اور کرپشن جیسے خرابیاں نہیں ہونگی اور عوام خوش رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.