عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا
منگل 17 اکتوبر 2017 13:02
(جاری ہے)
تینوں ایونٹس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) رواں سال دسمبر میں عالمی ٹینس ایونٹس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پی ٹی ایف کے سیکرٹری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) نے انٹرنیشنل ایونٹس کیلئی3 ٹورنامنٹس ڈائریکٹرزکا انتحاب بھی کیا ہے جو ہر ٹورنامنٹ میں الگ الگ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دیں گے جن ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا ہے ان میںعاصم شفیق، کرنل گل رحمان اور کامران خلیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ تینوں ایونٹس کیلئے انعامی رقم 15 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کر دی گئی ہے۔ تینوں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر میں ہونے والے تینوں ایونٹس کیلئے پی ٹی ایف سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کرے گا اور ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سکیورٹی بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کیلئے نامور بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ان ایونٹس کیلئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے عہدیداران اور ایکسپرٹ بھی آئیں گے۔ سیکرٹری ثناء اللہ امان نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)کی جانب سے رواں سال پاکستان کو 3 انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی ملک کیلئے خوش آئند ہے اس ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی ٹی ایف مزید ایونٹس کی میزبانی بھی پاکستان کو دے گا۔ ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو جلد دعوت نامے بھیجوئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے ہر ٹورنامنٹ کیلئے انعامی رقم 5، 5 ہزار ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.