عوام کے مسائل کا حل منتخب عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،سائرہ افضل تارڑ
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچایا ، آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے، وفاقی وزیر صحت کا اجلاس سے خطاب
منگل 17 اکتوبر 2017 20:44
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم ،صحت،پولیس اور میونسپل سر وسز کے محکموں کی بہتری اور عوام کو دستیاب سہولیات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وفاقی او ر حکومت پنجاب عوام کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور یہ وجہ ہے کہ عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔
2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن واضح کامیابی سے حکومت بنائے گی اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے ایم سی حافظ آباد کو پنجاب کی ماڈل میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے منتخب کو نسلرز عوامی خدمت کو اپناشعاربنائیں۔اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ نے کے کونسلرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ باقاعدگی سے ضلعی سیکریٹریٹ میں موجود رہ کر عوامی مسائل سنیں۔اس موقع پر انہوں نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے، تجاوزات کے خاتمہ اور پبلک پارک میں شہریوں کی سہولیات کیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔اس مو قع میونسپل کمیٹی کے اراکین پر مشتمل تر قیاتی کمیٹی، انسپیکشن کمیٹی، آکشن اینڈ اکائونٹس کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی بھی بنائی گئی۔ اجلاس میں چیئر مین حاجی جمشید عباس تھہیم اور وائس چیئر مین خالد محمود بٹ نے بتا یا کہ شہر بھر میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے تر قیاتی منصوبے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے سینیٹری ورکرز سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ تمام کو نسلرز اپنے اپنے حلقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں عملی کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.