صدر میر ذاکر مری نے ہنماوں سے مایوس ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، کچھ لوگ پارٹی کو یرغمال بنایا،گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 21:35

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن )کے ضلعی صدر میر ذاکر مری نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں اور رہنماوں سے مایوس ہوکر پارٹی سے مستعفی کا اعلان کر کے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے ضلعی صدر وڈیرہ عزیز مری کی موجودگی میں درجنوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر محمد دین مری , علی نواز مری , مرزا غالب, بازمحمد , محمد انور و دیگر رہنما و دیگر بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذاکر مری نے کہا کہ میں ایک عرصے سے پارٹی سے وابسطہ رہا اور ہمیشہ عام کارکن کو آگے آنے کاموقع دیا لیکن کچھ لوگ پارٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور عام.

(جاری ہے)

کارکن کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں میں ایک نظریاتی سوچ وفکر رکھنے والا شخص ہو اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ , محراب بلوچ کی سوچ و فکر سے مطابقت رکھتا جس سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی میں شامل ہورہاہوں میرے چچا مرحوم جنرل شیرو مری نے ہمیشہ عام آدمی کے حقوق کی بات کی اور میں بھی چاہتا ہوں کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر عام آدمی ہے حقوق کی جنگ لڑ سکو اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر وڈیرہ عزیز مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر ذاکر کے آنے سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی ہے اور آنے والے الیکشن میں نیشنل پارٹی ایک بار مخالفین کی نیندیں حرام کریں گی ہم نیشنل پارٹی کارکن اور ورکر میر ذاکر مری کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایسی پارٹی کو چنا جنہوں نے ہمیشہ عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے میرذاکر مری کو خوش آمدید کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :