ماہرین زراعت نے چنے کے کاشتکاروں کو بروقت چھدرائی کرکے زائد پودے نکالنے کی ہدایت کردی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:21

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ماہرین زراعت نے چنے کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت چھدرائی کرکے زائد پودے نکالنے کی ہدایت کی اور کہاہے کہ کاشتکار فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور فصل اگنے کے 10سی15 دن کے دوران چھدرائی کریں نیز چھدرائی کرتے وقت زائد پودے نکال دیں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ چھ انچ رکھیں تاہم فصل اگنے کے وقت اگر زمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذرا تاخیر سے کریں کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے،انہوںنے بتایاکہ چنے کی فصل کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو ہلکا پانی لگایاجائے ،کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45 دن بعد جبکہ دوسرا پانی پھول آنے پرلگائیں،انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیاںبھی چنے کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی فصل اگنے کے 30سی40 دن کے اندر ضرور کر یں جبکہ دوسری گوڈی 70سی80 دن میں کریں تاکہ دوبارہ اگنے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں۔