فیصل آباد، ڈکیتی مزاحمت ‘مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈکیتی مزاحمت ‘مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ‘تفصیلات کے مطابق انتالیس سالہ ذوالقرنین ولدمحمد اکرم سکنہ پیپلز کالونی گزشتہ رات موٹر سائیکل پر سوا رہو کر جارہا تھا کہ ستیانہ روڈ پرناکہ لگائے ڈاکوئوں نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر مسلح افراد کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ پچاس سالہ غلام ولد سلطان سکنہ 215رب کا رہائشی مخالفین کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے لہولہان ہوگیا ‘جبکہ پینتیس سالہ رانی بی بی زوجہ حق نواز سکنہ 263جھنگ کی رہائشی گولیاں لگنے سے مضروب ہوگئی زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا سول ہسپتال میں ڈاکوئوں کی گولیوں کانشانہ بننے والے مضروب کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہی

متعلقہ عنوان :