آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کوئٹہ وبنوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر ہونیوالے دھماکوں میں 8اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پوری قوم کی ہمدردیاں متاثرہ اہلکاروں کے خاندانوں کیساتھ ہیں، امن کے قیام پر بھرپور توجہ دی جائے، مطالبہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:49

آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کوئٹہ وبنوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر ہونیوالے ..
خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کوئٹہ اور بنوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 8اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپائو نے دھماکہ اور حملوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے انتہائی گھنائونا فعل قرار دیا اور کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں متاثرہ اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انھوںنے حکومت پر زور دیاکہ امن کے قیام پر بھرپور توجہ دی جائے اور دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام ترطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے جاں بحق اہلکاروں کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور حکومت سے ان کی مکمل داد رسی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :